آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنایاجائے:رام دیو

0
105

نئی دہلی : یوگ گرو رام دیو نے حکومت سے ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوامی رام دیو نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہےکہ حکومت کو آبادی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں سخت اقدام کرنے چاہئیں اور دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کا التزام کیا جانا چاہئے۔


انہوں نےبتایا کہ ملک کی آبادی 125 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور یہ قابو میں نہیں آرہی ہے۔ اس پر سوچنا ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل میں کمی ہے۔ ملک میں صنعتی ترقی اور شہری آبادی میں اضافہ کی وجہ سے کھیتی کی زمینیں کم ہورہی ہیں۔ پانی کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی دیگر قسم کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here