عمران کے فرضی تبصرے پر ہندوستان کی تنقید

0
175

نئی دہلی،؛ ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی فرضی خبروں کو ٹویٹ کرنے اور پھر انہیں ہٹانے کی بار بار کی عادت کے سلسلے میں ان پر سخت تنقید کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے مائكروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’فرضی خبر ٹویٹ کی۔ پکڑے گئے۔ ٹویٹ ہٹا دیا۔ پھر وہی کریں گے‘‘۔

مسٹر کمار نے اپنے ٹویٹس میں ’پرانی عادتیں مشکل سے جاتی ہیں‘‘ ہیش ٹیگ بھی کیا۔ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے ٹویٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فرضی خبر چند برس قبل بنگلہ دیش سے جاری ایک ويڈيو کی ہے۔

مسٹر خان نے اگرچہ بعد میں اپنے ٹویٹس ہٹا دیئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here