ملک میں بھر میں کوروناوائرس کے 258 کیسز کی تصدیق

0
92

نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری ۔ اس وائرس سے ملک بھر میں چار افراد کی موت ہوچکی ہے اور 23 افراد صحت مند ۔


قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی پوزیشن اس طرح ہے:
ریاست/ ہندوستانی مریض/غیر ملکی مریض/شفایاب ہوئے/موت
چھتیس گڑھ : 1 / 0 / 0 /0
دہلی : 25 /1/ 5 /1
گجرات : 7 /0 / 0 /0
ہریانہ: 3 / 14 / 0 /0
ہماچل پردیش :2 / 0 / 0 /0
کرناٹک:15 / 0/ 1 /1
کیرالہ: 33 /7 / 3 / 0
مدھیہ پردیش : 4/ 0 / 0 / 0
مہاراشٹر: 49 / 3 /0 / 1
اڑیسہ : 2 /0 /0 /0
پڈوچیري : 1 / 0 /0/ 0
پنجاب : 2 / 0 / 0 / 1
راجستھان : 15 / 2/ 3 / 0
تمل ناڈو : 3 / 0 / 1 / 0
تلنگانہ: 8 / 11 / 1 / 0
چندی گڑھ : 1 / 0/ 0 / 0
جموں و کشمیر : 4 / 0 / 0 / 0
لداخ : 13 /0 / 0 / 0
اترپردیش : 23 / 1 / 9 / 0
اتراکھنڈ : / 0/ 0 / 0
مغربی بنگال:2 / 0 / 0 / 0
مجموعی: 219 / 39 / 23 /4

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here