ہندوستان 326رن پرآؤٹ،131رن کی بیش قیمتی سبقت

0
41

ملبورن:   ہندوستان نے کپتان اجنکیا رہانے کی (112) سنچری اور آل راؤنڈر روندر جڈیجہ کی (57) نصف سنچری کی مدد سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے تیسرے دن پیر کو پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔ اور بیش قیمتی 131 رنزکی سبقت حاصل کرلی ۔

ہندوستان نے تیسرے دن پانچ وکٹ پر 273 رنز پر کھیلنا شروع کیا اور ان کی اننگز 115.1 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے دن ایک سرے سے محاذ پر ڈٹے کپتان رہانے تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے فورا بعد رن آؤٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ رہانے نے 223 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ رہانے نی اپنے کریئر کی 12 ویں اور کپتان کی حیثیت سے پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے اور جڈیجہ نے چھٹی وکٹ کے لئے بیش قیمتی121 رنز جوڑے۔
رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ نے اپنے کریئر کی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی ،نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد ، وہ اپنی اننگز کو زیادہ لمبا نہیں بڑھاسکے اور مچل اسٹارک کی گیند پر پیٹ کمنز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ جڈیجہ نے 159 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز میں تین چوکے لگائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here