سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ

0
70

سری نگر: وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ عالم شباب پر پہنچنے اور بھاری برف باری ہونے کے ساتھ ہی سوکھی سبزیوں، مچھلیوں اور دالوں کی مانگ کافی بڑھ گئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بھاری برف باری کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ بند ہونے سے وادی کے بازاروں میں جہاں تازہ سبزیوں کی قلت ہوجاتی ہے وہیں

یہ سبزیاں اس قدر مہنگی ہوجاتی ہیں کہ ان کو خریدنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔
وادی کشمیرمیں ’چلہ کلان‘ شروع ہوتے ہی جہاں گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے وہیں سوکھی سبزیوں، مچھلیوں اور دالوں کی مانگ اس وقت شدت اختیار کرکے اہم ترین ضرورت بن جاتی جب بھاری برف باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہوجاتے ہیں۔
وادی میں اگرچہ گذشتہ چند برسوں سے طبی ماہرین کے انتباہ کے پیش نظر سوکھی سبزیوں کی خرید و فروخت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے لیکن چلہ کلان اپنے تیور دکھاتے ہی لوگوں کے پاس ان سبزیوں کے خریدنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے اور قیمتیں بھی۔
سری نگر سے تعلق رکھنے والے فیاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی لوگ سوکھی سبزیاں خرید کر گھروں میں رکھتے ہیں تاکہ انہیں بھاری برف باری اور قومی شاہراہ بند ہونے کے وقت پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here