ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ایران کی پٹرو کیمیکل پیداوار میں ڈھائی کروڑ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔
بیژن نامدار زنگنہ نے اوپک پلس کے وزرائے تیل و توانائی کے پندہرویں آنلائن اجلاس کے اختتام پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے اپنے فرائض پر بخوبی عمل کیا ہے، کہا کہ بعض ممالک نے اپنے فرائص پر عمل نہیں کیا جس پر بعض دیگر فریق ملکوں نے اعتراض بھی کیا ہے اور طے پایا ہے کہ ان ممالک کو ستمبر تک کی مہلت دیدی جائے تا کہ یہ ممالک بھی اپنے وعدوں اور فرائض پر عمل کرسکیں۔
ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ دو ہزار انیس کے مقابلے میں دو ہزار بیس میں تیل کے عالمی تقاضوں میں نو اعشاریہ چھے بیرل تیل کی کمی واقع ہو گئی تھی اور اب بھی تیل کے یہ تقاضے دو ہزار انیس کے برابر نہیں پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے جمعرات کے روز اپنے پندرہویں اجلاس میں جو آن لائن منعقد ہوا، مئی کے مہینے کے لئے اپنی یومیہ پیداوار میں تین لاکھ پچاس ہزار بیرل، جون کے مہینے کے لئے یومیہ تین لاکھ پچاس ہزار بیرل اور جولائی کے مہینے کے لئے یومیہ چار لاکھ پچاس ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں