دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

0
154

احمد آباد ، 24 فروری؛ صدر رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس میں 54،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور پھر اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔ جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ انگلینڈ اورہندوستان کی ٹیمیں چوتھا ٹسٹ میچ اور مجموعی طور پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here