لکھنئو میں میڈیکل سپلائرز کے صدر دفتر کا افتتاح

0
136

لکھنئو 28 جنوری: جناب عبد الوحید فاروقی صدر صحابہ ایکشن کمیٹی لکھنئو نے، انڈین آئل پٹرول پمپ، کیمپ بیل روڈ پر واقع اے جی پلازا میں میڈ ایکس سرجیکل اینڈ بایو میڈیکل سپلائرز کے صدر دفتر کا اپنے دست بابرکت سے افتتاح کیا.

اس موقع پر کمپنی کے مالک مسٹر احمد ندیم نے بتایا کہ یہ کمپنی میڈیکل، سرجیکل کے علاوہ معالجے میں استعمال ہونے والے مختلف سامان مثلاً بی پی مشین، گلوکومیٹر، آکسی میٹر وغیرہ کی تجارت کرے گی. اس کے علاوہ کمپنی ڈائپرز کے ہول سیل کا کاروبار بھی اس علاقہ میں کرے گی.

واضح رہے کہ کیمپ بیل روڈ لکھنئو کا نو آباد علاقہ ہے جہاں بہت تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے. اس علاقہ میں دوکانداروں کو اس نوعیت کی سپلائی کے لیے شہر کے پرانے علاقوں میں جانا پڑتا تھا مگر میڈ ایکس کا دفتر کھل جانے سے پورے علاقہ کے دوکانداروں کو بڑی راحت ملے گی.

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here