ان حالت میں روزے کے بدلے فدیہ کا کیا حکم ہے

0
155

سوال: گزشتہ دو سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہوں اور غدود کا بھی مسئلہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے 15 روزے رکھ پائی اور باقی پندرہ روزے بیماری کی وجہ سے نہ رکھ سکی، میری عمر 30 سال ہے، بیماری کی وجہ سے کوشش کے باوجود پندرہ روزے نہیں رکھ سکتی، اس سلسلے میں شرعی حکم کیا ہے؟

ان حالت میں روزے کے بدلے فدیہ کا کیا حکم ہے

جواب: بیماری کی وجہ سے اگر روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہی اور آئندہ صحت یابی کی امید بھی نہیں ہے، تو ایسی صورت میں آپ کے لیے زندگی میں روزوں کا فدیہ دینا درست ہے۔

ایک روزے کا فدیہ ایک صدقۃ الفطر کے برابر یعنی دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے تاہم فدیہ ادا کرنے کے بعد اگر روزے رکھنے کی طاقت حاصل ہو جائے اور وقت بھی ملے تو ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہوگا اور جو فدیہ ادا کیا ہے، وہ صدقہ شمار ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here