امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ 1.31 لاکھ کورونا متاثرین اسپتال میں داخل

0
110

واشنگٹن:  عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 1.31 لاکھ سے زائد کورونامریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ وہیں کورونا متاثریں کی تعداد 2.12 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کوڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز کورونا وائرس کی زد میں آئے 1،31،215 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ مریضوں کی ریکارڈ تعداد کے پیش نظر فائزر اور موڈرنا کی ویکسینوں ترسیل میں تیزی لانے کے لئےصوبائی اور مقامی انتظامہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ12 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here