اگلے چند گھنٹوں میں خطرناک طوفان میں تبدیل ہو سکتاہے یاس

0
71

نئی دہلی ، 25 مئی : گردابی طوفان ’یاس‘ شمال شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے

اگلے چند گھنٹوں میں خطرناک طوفان میں تبدیل ہو سکتاہے یاس

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے منگل روزیہ اطلاع دی محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ گردابی طوفان شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور پھر تیزرفتارسے بدھ کی صبح شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے نزدیک شمال خلیج بنگال میں پہنچے گا۔ اسی دن تقریباََ دوپہر کو خطرناک گردابی طوفان کی شکل میں پارا دیپ اور سمندری جزائر کے درمیان شمال اڈیشہ -مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز اڈیشہ ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی اور انڈومان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر سے سبھی کووڈ 19 کے تمام اسپتالوں ، لیبارٹریوں ، ویکسین کولڈ چینز اور دیگرطبی مراکز میں پاور بیک اپ کے مناسب انتظامات کر کے طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کرنے کی ہدایت دی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here