ملک میں کورونا کے 3،79،257 کیس گذشتہ 24 گھنٹوں میں

0
111

نئی دہلی،29 اپریل : ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

ملک میں کورونا کے 3،79،257 کیس گذشتہ 24 گھنٹوں میں

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15،20،648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں ، ملک میں اب تک 21،93،281 افراد کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،79،257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2،69،507 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکے ہیں ۔

وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 30،84،814 ہوگئی ہے۔ مزید 3645 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here