گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1396 نئے کیسز، 48 ہلاک

0
87

نئی دہلی،27 اپریل؛ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1396 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 48 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 872 ہو گئی ہے۔


ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 27892 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 381 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 6185 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here