پونچھ میں ایک بی ایس ایف اہلکار نے اپنی ہی بندوق سے اپنا کام تمام کر دیا

0
70

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں اتوار کے روز مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کرنے والے ایک بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) اہلکار کی پیر کے روز موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر میں اتوار کے روز جس بی ایس ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا وہ پیر کے روز اودھم پور میں واقع فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
متوفی بی ایس ایف اہلکار کی شناخت پی کے داس کے بطور ہوئی ہے جو بی ایس ایف کی 168 بٹالین سے وابستہ تھے۔
بتادیں سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں اتوار کے روز بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے اپنی سروس بندوق سے اپنے آپ کو گولی کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں علاج ومعالجے کے لئے پہلے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں نازک حالت کے پیش نظر فوجی ہسپتال اودھم پور ریفر کیا گیا تھا۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے ہیں۔
اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئی ہیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔
وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ خودکشی کے ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here