عمان میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 8373 ہوئے

0
56

مسقط،28 مئی (ژنہوا) عمان میں کورونا وائرس کے 255 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ یہاں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8373 ہوگئی ہے۔عمان کے وزیر صحت نے یہ اطلاع دی۔


وزارت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ مزید دو لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔ اگرچہ اس دوران 110 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک کل صحت مند ہونے والوں کی تعداد 2177 ہوگئی ہے۔
اسی دوران عمان حکومت نے بدھ کو ملازمین کو گھر کے بجائے دفتروں میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here