مراٹھواڑہ میں کورونا کے 237 نئے کیسز درج ہوئے

0
102

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علااقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 237 نئے معاملات سامنے آئے۔
یہ اطلاع طبی اہلکاروں نے جمعہ کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران علاقے میں کورونا وائرس کے باعث چار افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔


تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیل میں سب سے زیادہ 29 کیسز اور دو اموات ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 66کیسز اور ایک موت ، جالنا میں 30 معاملات اور ایک موت ، لاتور میں 38 ، بیڈ میں 37 ، عثمان آباد میں 14، پربھنی میں 13 اور ہنگولی میں 12 کیسز کئے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here