مکہ مکرمہ میں مطاف کو طواف کے لیے کھول دیا

0
107

سعودی حکومت نے محدود تعداد میں مطاف (خانہ کعبہ کے صحن) میں طواف کرنے کی اجازت دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مطاف پر طواف کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘لوگوں کی محدود تعداد کو عبادت کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے’۔


ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی کم تعداد بیت اللہ کے اطراف میں موجود ہے اور لوگ فاصلے میں کھڑے ہیں اور عبادت میں مشغول ہیں۔

بیت اللہ کے اطراف میں گارڈز بھی کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر 4 مارچ کو عمرے کی ادائیگی عارضی طور پر معطل کردی تھی جس کے اگلے روز مطاف کو خالی کروادیا گیا تھا۔

عمرے کی عارضی معطلی کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیصلے کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور حالات تبدیل ہوتے ہی فیصلے کو واپس لے لیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی تاہم دونوں مقدس شہر سعودی عرب کے شہریوں کے لیے کھلے رکھے گئے تھے جہاں شہریوں کو نماز اور عبادات کی اجازت دی گئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here