Monday, May 19, 2025
spot_img
HomeSliderبڈگام میں سی آر پی ایف افسر اپنی ہی بندوق سے اچانک...

بڈگام میں سی آر پی ایف افسر اپنی ہی بندوق سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی- In Budgam, a CRPF officer was injured by a bullet fired from his own gun

In Budgam, a CRPF officer was injured by a bullet fired from his own gun

سری نگر:  وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعے کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک افسر اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے ناگام چاڈورہ علاقے میں جمعے صبح سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے کیمپ میں تھا کہ ان کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکل گئی جو ان کی ٹانگ میں پیوست ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو فوری طورعلاج و معالجے کے لئے سری نگر میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مضروب افسر کی شناخت راجیش کمار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 117 بٹالین سے وابستہ ہیں۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular