بنگال میں بڑی تعداد میں نرسوں کا استعفی ،آبائی ریاست کا رخ کیا

0
94

نئی دہلی،16 مئی؛عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ -19) سے لڑائی کے درمیان مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں نرسوں کے کام چھوڑ کر اپنی آبائی ریاست لوٹ جانے سے یہ ریاست اب ایک بڑے بحران میں گھرتی نظر آرہی ہے۔
یہاں موصول رپورٹوں کے مطابق مغربی بنگال میں مختلف اسپتالوں میں تعینات منی پور کی کُل 185 نرسوں نے نوکری سے استعفی دے دیا ہے اور اپنی آبائی ریاست لوٹ بھی گئی ہیں۔رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ دیگر شمالی مشرقی ریاستوں اور اڈیشہ میں بھی کافی تعداد میں نرسیں نوکری چھوڑ سکتی ہیں۔اتنی تعداد میں نرسوں کے استعفی کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔


اس دوران کچھ طبقوں سے نرسوں کے استعفوں کے معاملے میں مرکز سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کئے جانے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے اب تک 2461 لوگوں کے انفیکشن سے متاثر ہونے کا معاملے سامنے آئے ہیں اور 225 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے جبکہ 829 لوگ بھی ٹھیک ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here