عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل

0
130

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیراعظم بنے اور اب عمران خان اعتماد کی تحریک پر 178 ووٹ حاصل کیے۔

عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےوزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پیش کی تو اسپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹنگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتایا۔

وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔ قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور پانچ منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے۔

اسپیکر نے ایوان کے دروازے بند کرانے کا اعلان کیا اور اسمبلی ہال کے تمام دروازے بند کر دیے گئے۔

پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرنے پر ایوان میں ڈیسک بجائے گئے۔

اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹ دینےوالے دائیں لابی کی طرف جائیں، ارکان اعتماد کے ووٹ کے لیے ایک ایک کرکے لابی میں گئے۔

وزیراعظم عمران خان کوقومی اسمبلی میں اعتمادکاووٹ دینے کی کارروائی کچھ دیر جاری رہی اور اس دوران رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اپوزیشن بنچوں پر موجود رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نےبھی اپنے ووٹ کا اندراج کرایا ۔ وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے 179 ارکان ایوان میں موجود رہے جب کہ جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی قومی اسمبلی اجلاس میں موجودتھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here