حکومت اے پی کا اہم فیصلہ،ضلع پریشد،منڈل پریشد کے اسپیشل آفیسرس کی معیاد میں مزید 6ماہ تک توسیع کے احکام

0
121

حیدرآباد:  حکومت آندھراپردیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ضلع پریشد،منڈل پریشد میں خدمات انجام دینے والے اسپیشل آفیسرس کی معیاد میں مزید 6ماہ تک توسیع کردی۔اس سلسلہ میں پنچایت راج ودیہی ترقی کے پرنسپال سکریٹری گوپال کرشنا دیودی نے احکام جاری کئے۔5جنوری سے ضلع پریشد اور4جنوری سے منڈل پریشد میں ان احکام پر عمل کیاجائے گا۔پیشرو حکومت کے دور میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ادارہ جات مقامی کے انتخابات کروائے جانے والے تھے تاہم ادارہ جات مقامی کے انتخابات نہ کرواتے ہوئے اسپیشل آفیسرس کو مقرر کیاگیا۔تب ہی سے اسپیشل آفیسرس کی معیاد میں ہر 6ماہ میں توسیع کی جاتی رہی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی معیاد میں توسیع کے احکام جاری کئے گئے۔اس ماہ کی 4اور5تواریخ کو منڈل پریشد،ضلع پریشد میں اسپیشل آفیسرس کی معیاد کااختتام ہونے والا تھاتاہم ایک مرتبہ پھر معیاد میں توسیع کے لئے احکام جاری کئے گئے۔گذشتہ سال ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے عمل کی شروعات ہونے والی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ان انتخابات کوملتوی کردیاگیا۔ریاستی الیکشن کمیشن نے فروری میں انتخابات کروانے کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس مسئلہ پر ریاستی الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ریاستی حکومت نے تین ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو ریاستی الیکشن کمیشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان انتخابات کے سلسلہ میں فیصلہ کرے گی تاہم اسی دوران ریاستی حکومت کی جانب سے اسپیشل آفیسرس کی معیاد میں توسیع کا مسئلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here