جانکی پورم میں نقلی تمباکو فروخت کرنے والے گرفتار

0
185

لکھنؤ: جانکی پورم پولیس نے برانڈڈکمپنی کی نقلی تمباکو فروخت کرنے کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کیاہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمین کے پاس سے ۱۴۰ پیکٹ نقلی تمباکو برآمد ہوئی ہے۔

انسپکٹر جانکی پورم محمد اشرف نے بتایا کہ دھرم پال ، ستیہ پال لمیٹڈ کمپنی کی تلسی کے نام سے بازار میں تمباکو فروخت ہوتی ہے۔ کمپنی کے اے جی ایم روی سکسینہ اور انل شرما نے شکایت کی تھی کہ سیکٹر ایف جانکی پورم کے رہنے والے دلیپ کمار جیسوال اور سرسوتی پورم اور جانکی پورم کے رہنے والے وویک کمار راٹھور علاقہ میں ان کمپنی کے نام سے نقلی تمباکو فروخت کر رہے ہیں۔

شکایت کو علم میں لیتے ہوئے پولیس نے بدھ کی رات دونوں ملزمین کو گرفتارکرکے ان کے پاس سے ۱۴۰ پیکٹ نقلی تمباکو برآمد کی ہے۔ پولیس دونوں ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here