ایران نے حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتننا ہوں گے: ٹرمپ

0
162

واشنگٹن، 5 جنوري (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی شہری یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو اس کے خلاف انتہائی سنگین اور بہت بڑا حملہ کیا جائے گا۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا’’ایران اسے ایک انتباہ کے طور پر سمجھے کہ اگر وہ کسی بھی امریکی یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو ہم نے 52 ایرانی مقامات کی نشاندہی کر رکھی ہے جو کہ ثقافتی طور پر ان کے لئے انتہائی اہم ہے‘‘۔امریکی صدر نے کہا’’ایران اس دہشت گردی کے بدلے انتہائی جرات کے ساتھ امریکہ کی کچھ املاک کو نشانہ بنانے کے بارے میں بات کر رہا ہے جس نے ایک امریکی کو مار ڈالا تھا اور کئی دوسرے لوگوں کو بری طرح سے زخمی کر دیا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا’’مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب میں القدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیماني نے اپنی زندگی میں کتنے لوگوں کو مارا ہے اور جس میں حال ہی میں ایران میں ہلاک شدگان مظاہرین بھی شامل ہے‘‘۔

اس کے علاوہ مسٹر ٹرمپ نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سلیماني نے بغداد میں امریکی سفیر پر حملہ کیا تھا اور دیگرمقامات پر حملہ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جنرل سلیمانی امریکی حملہ میں جمعہ کو مارے گئے۔ عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے اطلاع دی کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران نواز حشد الشابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المهندس سمیت 10 افراد کی امریکی راکٹ حملہ میں موت ہو گئی۔
امریکہ کے اس حملے کے بعد سے خطہ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here