سو فیصد فٹ نہ ہونے پر بھی کھیلوں گا :وارنر

0
88

میلبورن:  آسٹریلیا کے دھماکہ خیز افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اگر وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہوئے تو بھی وہ 7 جنوری سے سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔
وارنر کو ہندستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پہلے دو ٹیسٹ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ قبل ازیں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وارنر ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل سکتے ہیں خواہ وہ مکمل فٹ ہوں یا نہیں کیونکہ آسٹریلیا کو اپنی ٹاپ آرڈر بلے بازی کو مضبوط کرنے کے لئے انکے جیسے تجربہ کار سلامی بلے باز کی ضرورت ہے۔
وارنر نے کہا میں گزشتہ چند دنوں سے دوڑا نہیں ہوں۔ ایک دو روز میں مجھے پتہ لگ جائے گا کہ میری حالت کیسی ہے۔ میں سو فیصد فٹ ہوپاؤں گا یا نہیں اس میں شک ہے لیکن میں پوری کوشش کروں گا کہ میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلوں بھلے ہی میں سو فیصد فٹ رہوں یا نہیں۔
انہوں نے کہا اگر فیلڈ میں کوئی دشواری نہیں آتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنا کام کرسکتا ہوں۔ میرے خیال میں یہ چیز فیصلہ کرے گی کہ میں کھیلوں گا یا نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ میں میدان کے وسط میں دوڑ کر اپنے شاٹ میکنگ کو منظم کرسکتا ہوں۔ مجھےیہ دیکھنا ہوگا کہ میرے اندر صلاحیت ہے کہ میں اپنے دائیں اور بائیں جاکر کیچ پکڑسکتا ہوں یا نہیں۔ مجھے ان مواقع کو پکڑنے کے لئے بہت تندرست ہونا پڑے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here