اتوار سے قومی راجدھانی میں ہنر ہاٹ کی شروعات- Hunar Hat starts in the national capital from Sunday

0
45

نئی دہلی:Hunar Hat starts in the national capital from Sunday  21 فروری کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ملک بھر کے کاریگروں ، دستکاروں اور مجسمہ سازوں کی دیسی مصنوعات کی 26 ویں ’ہنر ہات‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا افتتاح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔

’ہنر ہاٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت برائے بحری جہاز و آبی شاہراہ (آزادانہ چارج) منسکھ مانڈویہ مہمان خصوصی ہوں گے اور لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی مہمان خصوصی ہوں گی۔

دیسی کاریگروں، دستکاروں اور مجمسہ سازوں کے 26 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے 20 فروری 2021 سے یکُم مارچ 2021 کےدرمیان ’ووکل فارلوکل‘ کے عنوان سے کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اس’ہنر ہاٹ‘ میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں۔کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ،مغربی بنگال سمیت ملک کی31 سے زائد ریاستوں / مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں سے 600 سے زائد دیسی کاریگر، دستکار اور مجسمہ ساز اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here