روزے میں سر درد سے کس طرح نجات حاصل کرنیں

0
233

رمضان کے آتے ہی کچھ افراد کو روزہ افطاری سے کچھ گھنٹے قبل سر درد کی شکایت رہنے لگتی ہے، اس سر درد سے نا صرف موڈ خراب ہوتا ہے بلکہ غصہ بھی آنے لگتا ہے، اس درد کا علاج ضروری ہے ورنہ روزہ دار تکلیف کے نتیجے میں توجہ سے عبادت کرنے سے بھی قاصر رہتا ہے۔

روزے میں سر درد سے کس طرح نجات حاصل کرنیں

طبی ماہرین کے مطابق رمضان میں اکثر افراد کے سر میں اُٹھنے والے درد کی متعدد بڑی وجوہات ہیں جن میں سحری سے قبل اُٹھنا یا سحری کا چھوٹ جانا، نیند میں کمی اور مطلوبہ غذائیت کا حاصل نہ کرنا ہے، عام دنوں میں جو افراد کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں کیفین کی اچانک کمی اور روزے کے سبب کھانا نہ کھانا بھی سر درد کی وجوہات میں شامل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سر درد کی وجوہات میں رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی نہ پینا، جسم میں پانی کی کمی، قبض کی شکایت، مناسب پانی کی مقدار نہ پینا اور دوسرا روزہ رکھ لینا، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر کا کم ہونا شامل ہیں جن سے بچاؤ کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے مشوروں سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رمضان کے لیے خود کو تیار کرتے ہوئے اس کی آمد سے قبل ہی بھوک کم کر دینی چاہیے، اضافی کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جسم کو ڈیہائیڈریشن سے بچاؤ کے لیے افطار کے بعد ایک ساتھ زیادہ سارا پانی پینے کے بجائے ہر آدھے یا ایک گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں۔

غذائی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران سر درد سے بچنے کے لیے گرم مشروبات جیسے کہ کافی اور چائے کا استعمال کم کر دینا چاہیے۔

سیگریٹ نوشی کے عادی افراد کو سیگریٹ پینے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔

دن کے دوران کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ کا استعمال کم کر دیں، سر درد اٹھنے لگے تو سب سے پہلے موبائل کا استعمال چھوڑ دیں۔

سر درد محسوس ہونے لگے تو اس کے بڑھنے سے قبل ہی تھوڑی دیر کے لیے آنکھوں کو بند کر کے مثبت پہلوؤں کے متعلق سوچیں۔

سر درد ہونے کی صورت میں تھوڑی دیر خود کو ذہنی سکون دینے کے لیے آرام کریں، اپنے ہاتھوں سے پیشانی اور سر کا مساج کریں، مساج سے سر درد کم ہو جائے گا۔

روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے نہایا بھی جا سکتا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here