کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ہوٹل زگ کیفے خاکستر- Hotel Zig Cafe Khakstar in Gulmarg, a popular tourist destination in Kashmir

0
57

Hotel Zig Cafe Khakstar in Gulmarg, a popular tourist destination in Kashmir

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور زمانہ سیاحتی مقام میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں ہوٹل زگ کیفے خاکستر ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے منگل کی صبح بتایا کہ گلمرگ میں پیر کی شب دیر گئے زگ موڈ پر واقع ہوٹل زگ کیفے سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے فائر ٹنڈرس کے آنے تک آگ کے شعلوں نے کیفے کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شرع کی ہیں۔
بتادیں کہ گلمرگ میں ’کھیلو انڈیا‘ کھیلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25 فروری سے ہونے والا ہے جن میں حصہ لینے کے لئے وہاں سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑی موجود ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here