تیاگی سبھا کے زیر اہتمام اعزازی پروگرام کا انعقاد- Honorary program organized by Tyagi Sabha

0
154

Honorary program organized by Tyagi Sabha

دیوبند: بی آر ڈگری کالج دیوبند میںسماجی تنظیم تیاگی سبھا کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تیاگی سماج کے ہونہار طلبہ و طالبات کوامتیازی نمبرات حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔درجہ بارہ میں 97.8فیصد نمبرات حاصل کر نے والی مانوی تیاگی اور ہائی اسکول میں کنشکا تیاگی سمیت ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے80طلبہ و طالبات کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ،پروگرام کی نظامت امریش تیاگی اور ونے تیاگی نے مشترکہ طور پر کی جبکہ صدارت صنعت کار نوین تیاگی نے کی ۔پروگرام میں جناردن داس تیاگی ایڈوکیٹ ،پنکج ،نریندر ،مانک ،سیا رام ،جسویر ،ویپن ،ارون ،پرمود ،دیپک ،برج بھوشن ،ابھیشیک ،آدیش ،انوج ،منوج تیاگی اور سنیل تیاگی بطور خاص موجود تھے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here