اردو زبان و ادب کی بین الاقوامی صورتحال موضوع پر ویبنار کا انعقاد- Holding a webinar on the international situation of Urdu language and literature

0
186

انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہندی اینڈ اردو لنگویج کے قیام کا اعلان
لکھنؤ۔ 23 فروری۔ تیسری بین الاقوامی اردو کانفرینس جو 13/14 مارچ کو یوپی اردو اکادمی لکھنؤ اور فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ کے مشترکہ تعاون سے مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہیومنٹیز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مجوزہ مولانا آزاد رورل یونیورسٹی)، محمود آباد سیتاپور میں منعقد کی جارہی ہے، سے متعلق انٹرنیشنل ویبی نار کا افتتاح مسٹر رام نائک، سابق گورنر اترپردیش نے گذشتہ روز کیا۔ مسٹر نائک نے ویبی نار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مدتِ کار میں انہوں نے اردو کو مناسب مقام دلانے کی پوری کوشش کی تھی۔ انہوں نے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) میں اردو کو مناسب مقام ملنا چاہئے۔ مسٹر نائک کی مشہور کتاب ’چیریویتی! چیریویتی!!‘ جو خاص طور سے مراٹھی زبان میں ہے، کا ترجمہ قریب قریب دس زبانوں میں ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کے صدر جمہوریہ کے ذریعے جن چار کتابوں کا رسم اجراء کیا گیا تھا اس میں اردو ترجمہ بھی شامل تھا۔ مسٹر نائک نے اس ویبی نار میں مختلف ممالک سے حصہ لینے والوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
ڈاکٹر عمار رضوی صدر انٹرنیشنل اردو کانفرینس سے متعلق انٹرنیشنل ویبی نار کے مہمان خصوصی رام نائن اور مختلف ممالک سے حصہ لینے والوں کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اردو دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ اس کو اقوام متحدہ میں منظوری ملنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی ایک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہندی اینڈ اردو لینگویج بنانے جارہے ہیں اس ویبی نار کی صدارت کنیڈا سے مشہور مصنف پروفیسر تقی عابدی کررہے تھے اور اس کی نظامت جرمنی سے مشہور مصنف، شاعر، جرنلسٹ پروفیسر عارف نقوی کررہے تھے۔ پروفیسر نقوی (جرمنی) نے مسٹر نائک، مشہور فلم ساز و ڈائرکٹر مظفر علی اور قومی اردو زبان ڈیولپمنٹ کونسل (این سی پی یو ایل) نئی دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عقیل احمد، کنیڈا کے ڈاکٹر تقی عابدی، بان جرمنی کے پروفیسر اسلم سعید، ڈینمارک کے محترمہ صدف مرزا، سویڈن کے جمیل احسن، ناروے کے ڈاکٹر ندیم حسین کا خیرمقدم کیا اور ان کا تعارف کرایا۔
پروگرام کی صدارت پروفیسر تقی عابدی نے کی اور دیگر مقررین نے بھی ڈاکٹر رضوی کی مانگ اردو کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کی حمایت کی۔ یہ ویبی نار قریب ساڑھے تین گھنٹے چلا۔ اس میں شرکت کرنے والوں نے اپنے اپنے ملک میں اردو کے لئے چلائے جارہے مختلف پروگراموں کی اطلاع بھی دی۔ کانفرینس کے صدر ڈاکٹر رضوی نے ایک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہندی اینڈ اردو لینگویجز قائم کرنے کا اعلان کیا۔ آخر میں اس ویبی نار میں مہمان خصوصی مسٹر نائم، مختلف ممالک سے شرکت کرنے والوں اور اسے دیکھنے والوں کو پروگرام کمیٹی کے صدر پروفیسر شارب رُدولوی نے شکریہ ادا کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here