ہیلمٹ کے بغیر تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والے کی ٹکر۔ایک شخص معمولی اورموٹر سائیکل سوار شدیدزخمی- High-speed motorcyclist crashes without helmet. One person is slightly injured and the motorcyclist is seriously injured.

0
70

High-speed motorcyclist crashes without helmet. One person is slightly injured and the motorcyclist is seriously injured.

حیدرآباد: پیدل راہگیر کی لاپرواہی اور ٹووہیلر چلانے والے کی تیزرفتاری،سڑک حادثہ کی وجہ بنی۔یہ حادثہ حیدرآباد کے نواحی علاقہ چنتل میں پیش آیا۔چنتل کا رہنے والا سری سائی گوڑاپنی بائیک پر تیز رفتاری کے ساتھ بالانگر کی سمت جارہا تھا،اسی دوران چنتل بس اسٹاپ کے قریب شنکرئیا نامی شخص سڑک عبور کررہا تھا۔اس نے سڑک پر دوسری سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو نہیں دیکھا اور جلدی سے وہ سڑک عبور کرناچاہتا تھا اسی دوران تیز رفتار بائیک نے اس کو ٹکر دے دی اور تیز رفتاری کی سبب اس کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور وہ سڑک کی دوسری سمت گرگیا۔اسی دوران وہاں سے گذرنے والی کار کے ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریک لگادیا جس کے نتیجہ میں یہ بائیک سوار کار کے نیچے آنے سے محفوظ رہا۔اس حادثہ میں راہگیر معمولی زخمی ہوگیا اور ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والا شخص شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here