پیش ہے 23 قیراط سونے والی بریانی

0
154

دبئی: بریانی کا نام سنتے ہی اسے پسند کرنے والے لوگوں کے منہ میں پانی آنے لگتا ہے، لیکن کیا آپ ایک پلیٹ بریانی کے لیے 20 ہزار روپے کے قریب رقم دینے کے لیے تیار ہوں گے؟

پیش ہے 23 قیراط سونے والی بریانی

تفصیلات کے مطابق مطابق دبئی میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں جانے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بریانی کے لیے اتنی رقم دینے کو تیار ہوں گے جبکہ اس کو دبئی کی ‘سب سے مہنگی’ بریانی بھی کہا جارہا ہے۔

دبئی فوڈ میگزین کے مطابق حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں واقع بمبئی بورو نامی ریستوران نے بریانی کی خاص پلیٹ متعارف کروائی ہے جس کو ‘رائل گولڈ بریانی’ کہا جا رہا ہے اور اس بریانی کو ایک بڑی سنہری پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اسے 23 قیراط سونے کے اوراق سے سجایا جاتا ہے۔

ایک پلیٹ بریانی کی قیمت ایک ہزار درہم ہے – دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متحدہ عرب امارات میں دستیاب ہے جس میں 23 قیراط سونا بھی استعمال ہوتا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا ہےکہ اس بریانی کو ہم نے رائل گولڈ بریانی کا نام اس لیے دیا ہے کیونکہ اس پر 23 قیراط سونے کا ورق چڑھا ہوا ہے جبکہ اس میں ہم آپ کو کشمیری ران سیخ کباب ، لیمپ چاپس ، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ فراہم کرتے ہیں جسے آپ بادامی گریبی کے ساتھ مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔

یاد رہے اس بریانی کا آغاز مغلوں کے دور میں ہوا تھا اور یہ ایک ایسا پکوان ہے جس کے ہر دانے میں شہانہ پن جھلکتا ہے اور چاولوں کی اس ڈش میں مصالحوں اور گوشت کا ایسا ذائقہ ہوتا ہے کہ اس کے نام سے ہی منہ میں پانی آنے لگ جاتا ہے، لیکن بمبئی بورو کی بریانی میں صرف مصالحے اور گوشت نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ قیمتی ہے۔

بمبئی بورو کے ہوٹل مینیجر کا کہنا ہے کہ ہم آرڈر لینے کے ٹھیک 25 منٹ بعد رائل گولڈ بریانی صارف کی میز پر پہنچا دیتے ہیں اور بریانی کی پلیٹ میں سونے کے اوراق کے علاوہ کشمیری دنبہ سیخ کباب، پرانے دہلی کی دنبہ چانپیں، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ بھی رکھا جاتا ہےاور اس کے ساتھ مختلف قسم کے رائتے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here