کرونا وائرس: یوپی میں 10 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت

0
104

لکھنؤ:12 مارچ(یواین آئی)ہر قسم کی ممکنہ احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کے درمیان اترپردیش میں اب تک کرونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔ ان تمام افراد کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے ۔جن میں سے سات کا تعلق آگرہ،جبکہ نوئیڈا اور غازی آباد میں ایک جبکہ تازہ ایک معاملہ لکھنؤ میں درج کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں کرونا وائرس سے متأثر دسواں مریض کناڈا کے ٹورنٹو کی ایک خاتون ڈاکٹر ہیں۔بدھ کی شام لکھنؤ میں خاتون ڈاکٹر کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی ۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ اپنے شوہر کے ساتھ لکھنؤ کے دورے پر آئی خاتون ڈاکٹر کو کے جی ایم یو کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے ۔

جبکہ ڈاکٹرس خاتون سے رابطہ میں رہے دیگر 9افراد کی جانچ کررہے ہیں۔آفیشیل ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ابھی تک 128 مشتبہ سیاحوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے ایک مسافر کو دہلی کے صفدرگنج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

علاوہ بریں ان مسافروں کے رابطہ میں آنے والے چار دیگر افراد کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔آفیشیل ذرائع کے مطابق 1913 سیاح 28 دنوں کی آبزرویشن مدت کی تکمیل کرچکے ہیں۔ابھی تک 554 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے پانچ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی،پنے ،366 نمونے کے جی ایم یو،لکھنؤ،177 نمونے این سی ڈی سی دیلی اور 6 نمونے آئی ایم ایس۔بی ایچ وارنسی بھیجے گئے ہیں۔

جن میں سے 469 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے جبکہ 77 کی جانچ کا ابھی انتظار ہے ۔ریاستی سرویلانس افسر ویکاسیندو اگروال کے مطابق بدھ کو شام سے ابھی تک 15903 سیاحوں کی ائیرپورٹ پر اور 1201945 افراد کی بارڈر چیک پوسٹ پر اسکریننگ کی گئی ہے ۔

اس ضمن میں عوامی بیداری کے لئے ہند۔نیپال سرحد کے 1896 گاؤں میں میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔آفیشیل نے بتایا کہ 12 ممالک کے تقریبا 2701 مسافر اترپردیش میں تھے جن میں سے 740 کو آبزرویشن میں رکھا گیا تھا۔

محکمہ صحت و کنبہ فلاح و بہبود نے ریاست کے تمام شہریوں اور موجود ہ وقت یوپی میں قیام کرنے والے بیرونی مہمان جو جنوبی کوریا، اٹلی اور ایران سے 22 فروری یا اس کے بعد واپس آئے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلپ لائن نمبر 1800180145 پر کال کریں یا اپنے اضلاع کے چیف میڈیکل افسر سے رابطہ قائم کریں۔تاکہ ان کو اور ان کے کنبے سمیت سوسائٹی کو کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here