آگرہ : 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

0
207

آگرہ:03 مارچ(یواین آئی) عالمی پیمانے پر لوگوں کو خوفزہ کرنے والی مہلک بیماری کرونا وائرس نے اترپردیش میں بھی دستک دے دیا ہے ۔ یوپی کے ضلع آگرہ میں ایک ہی کنبے کے 6افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔مریضوں کو دہلی ریفر کردیا گیا ہے۔

ضلع اسپتال کے ڈاکٹر ایس آئی سی ڈاکٹر ایس کے ورما نے بتایا کہ آگرہ کے ایک ہی کنبے کے 13 افراد کے نمونے لئے گئے تھے اس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ جن میں سے 6افراد کی رپورٹ میں ان کے اندر کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ان سبھی افراد کو دہلی ریفر کردیا گیا ہے ۔

جبکہ دیگر 7افراد کو گھر کے اندرہی آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق آگرہ باشندہ جوتا کاروباری دو سگے بھائی اپنے دہلی باشندہ رشتے دار کے ساتھ اٹلی کے سفر سے 25 فرور ی کو واپس لوٹے تھے ۔اتوار کو ان کے ساتھ گئے دہلی باشندہ رشتہ دار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اپنے ساتھی کے اندر کرونا وائرس پائے جانے کے بعد دونوں کاروباری بھائی اپنے کنبے کے ساتھ پیر کی شام ضلع اسپتال پہنچے تھے ۔ایس آئی سی نے اس کی اطلاع ملتے ہی فورا ایس این میڈیکل کالج کے مائیکرو بائیو لوجی ڈپارٹمنٹ کی ڈیم کو نمولنے کے لئے بلایا تھا۔

جانچ کی رپورٹ میں 13 میں سے چھ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد سے محکمہ صحت مزید الرٹ ہوگیا ہے ان افراد سے ملنے والے افراد کی نشاندہی میں لگ گئی ہے ۔وہیں دوسری جانب آگرہ ڈی ایم پربھو این سنگھ نے سی ایم او سمیت محکمہ صحت کے دیگر افراد کے ساتھ میٹنگ کر کے ایس این میڈیکل کالج میں100،ضلع اسپتال میں 50،ریلوے اسپتال میں 6،ائیر فورس اسپتال میں 50 اور آرمی اسپتال میں 50 بیٹ آئیسولیشن وارڈ کے لئے تیار رکھنے کے حکم دئیے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here