ہاتھرس:کار۔ٹرک کی ٹکر،5افراد کی موت،4زخمی

0
49

ہاتھرس:  اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں راجستھان کے الور سے سوروں جارہی عقیدت مندوں سے بھری بولیرو کار کو کاس گنج روڈ پر نگلا جلال پور بجلی گھر کے سامنے ٹرک نے ٹکر ماردی جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر چار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجستھان کے الور کے رہنے والے نو گنگا اسنان کے لئے سوروں جارہے تھے۔کل دیر رات کاس گنج کی طرف سے آرہا سبزیوں سے لدا ٹرک کار پر چڑھ گیا جس میں 5افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
مہلوکین میں 10سال کی بچی اور پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہیں۔ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مہلوکین میں ایک کی شناخت رام نواس مینا کے طور پر ہوئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here