ہریانہ پولیس نے غائب یا چوری ہوئے 2048 موبائیل فون برآمد کیے

0
61

چنڈی گڑھ:   ہریانہ پولیس نے ایک خصوصی مہم کے تحت 11 ماہ کے دوران غائب یا چوری ہوئے تقریباً 1.61 کروڑروپے کے 2048 موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے ان کے مالکان کو واپس کیے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس منوج یادو نے آج یہاں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ غائب یاچوری ہوئے موبائیل فون کے تعلق سے ملی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی آئی ٹی اور سائبر سیل کی ٹیموں نے ایسے موبائیل فون کے سم اور آئی ایم ای آئی نمبر ٹریک کرکے ہینڈسیٹ کو ٹریس کیا۔ ان میں کئی قیمتی ہائی اینڈاسمارٹ فون بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حصار میں سب سے زیادہ 252 موبائیل برآمد کیے گئے جبکہ یمنا نگر میں 145، گروگرام میں 144 کیتھل میں 140، پنچکولہ میں 137، کرنال میں 94، ہانسی میں 93، امبالہ اور سونی پت میں 88-88 موبائیل فون پولیس نے ڈھونڈ کرمالکان کے حوالے کیے۔ گزشتہ سال جنوی سے نومبر تک جی آر پی نے بھی 109 موبائیل فون برآمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جدید ترین تکنیک کی مدد مسلسل کھوئے یا چوری ہوئے موبائیل فون کو تلاشنے کا کام کررہی ہے اور یہ مہم نئے سال میں بھی جاری رہے گی۔
مسٹر یادو نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موبائیل خاص طورپر اسمارٹ فون کے غائب یا چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے ذریعہ ان کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here