ہرش وردھن کو غلط بیان بازی سے بچنا چاہئے: گہلوت

0
151

جے پور، 26 مئی : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو غلط بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے مسٹر اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ جب ملک آکسیجن کی قلت کا سامنا کررہا تھا، تو وہ کہہ رہے تھے کہ ملک میں آکسیجن کافی مقدار میں موجودہے آج جب ملک میں ٹیکے کی قلت ہے تو اب ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کافی تعداد میں کروڑ ٹیکے موجود ہیں لیکن اگر ہم تمام ریاستوں کو ساتھ لے کر چلیں تو ایک کروڑ ویکسین صرف ایک دن میں ختم ہوجائیں گی۔

ہرش وردھن کو غلط بیان بازی سے بچنا چاہئے: گہلوت

انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کو پورے ملک میں 42 لاکھ ٹیکے لگائے گئے تھے، لیکن اب صرف 16 لاکھ ٹیکے روزانہ لگائے جارہے ہیں۔ ملک میں مختلف مقامات پر ٹیکوں کے مراکز بند کیے جارہے ہیں۔ وزیر صحت کے اس طرح کے بیانات سے عوام میں ناراضگی پھیل رہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ جس طرح سے گنگا، جمنا سمیت دیگر بڑی ندیوں کے کنارے لاشوں کو دفن کیا جارہا ہے اور لاشوں کو ندیوں میں بہایا جارہا ہے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کووڈ پروٹوکول کے تحت ایس او پی جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں ان لاشوں سے انفیکشن پھیل جانے سے یہ وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here