ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان سے علیحدگی کا حتمی اعلان

0
112

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگئے ہیں۔

بکنگھم پیلس نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی فرائض پر واپس نہیں آئیں گے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری حالیہ بیان کے مطابق اب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے کبھی واپس نہیں جا سکیں ۔ ترجمان کے مطابق بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔

اس سے قبل شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خود مختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔

آمدنی کے مناسب ذریعے کیلئے جوڑی نے دسمبر میں پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کیا تھا۔

پہلا پوڈ کاسٹ شو 29 دسمبر کومیوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ریلیز کیا، 34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اورمیگھن کے بیٹے آرچی کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقار ایلٹن جان ، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here