شاید ہی کوئی ڈبلیو آئی وی سے لیک کا تصور کرسکتا ہو: دیوکوف

0
320

بیجنگ،4 فروری ( یواین آئی) چین کے دورے پر آئی ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت ) کی ٹیم میں شامل روسی ماہر ولادیمیر دیوکوف نے کہا کہ چین کے ووہان کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں ہر چیز منظم ہیں اور شاید ہی کوئی اس انسٹی ٹیوٹ سے لیک کا تصورکرسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2019 میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پہلا
کیس اسی ووہان میں سامنے آیا تھا ۔ ڈبلیو ایچ او کی ایک ٹیم اس وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کے لئے 14 جنوری سے چین کا دورہ کررہی ہے۔

مسٹر دیوکوف نے کہا ’’یقینا، ہمارے مشن کو اس سنٹر کا دورہ کرنا ، اپنے ساتھیوں سے بات کرنا اور یہ دیکھنا ضروری تھا کہ وہاں ہر چیزوں کا انتظام کیسے کیا گیا ہے۔ یہ اچھی طرح سے منظم ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس پر کس نے تنقید کی تھی ، لیب پوری طرح سے آراستہ ہے ، میرے لئے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ وہاں سے کوئی چیز لیک ہو سکتی ہے۔ ‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here