سال نو  ۲۰۲۰ بہت بہت مبارک ہو

0
511

* شاداب رضوی، ایران *
دلوں کی بہار، خوشیوں کا سال، اتحاد و اتفاق سے مالا مال نئے سال ٢٠٢٠ کے مبارک موقع پر ہم شیعہ قوم ڈاٹ کام کی جانب سے تمام ناظرین و سامعین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

نئے سال کا آغاز ولادت با سعادت عقیلہ بنی ہاشم، عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا حضرت زینب بنت علی علیہا السلام سے ہے۔انشاءاللہ پورا سال خوشیوں سے پُر رہے۔ کسی ظالم کے آگے سر نہ جھکاتے ہوئے یزید وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا حق حاصل کرنے کا سال ہے۔

 پورا سال جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیہا سے منسوب کرتے ہوئے اپنے کو زینبی کردار میں ڈھال کر کمال کی منزلوں کو طئے کرنے کا سال ہے۔

آئیے اس سال کو اتنا خوشگوار اور حسِین بنائیں کہ ہر طرف زینبی افکار کی صدائیں بلند ہوں جس سے ہر ظالم و جابر انسان اور حکومت کا جگر چھلنی ہو جائے۔انشاءاللہ! یہ سال ظہور امام زمان عج کا سال ہو۔

خدایا ! مظلوموں کو عزت بخشنے اور ظالموں کو نیست و نابود کرنے کے لئے منجیء عالم بشریت یوسف زہرا سلام اللہ علیہا کے ظہور پر نور میں تعجیل فرما۔ آمین یا رب العالمین

* شاداب رضوی، ایران *

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here