ہمدرد کا ’ہیلدی انڈیا‘ ، ہمدرڈ انڈیا’ کی موبائل وین مہم شروع

0
83

نئی دہلی:  ملک کے سب سے معتبر یونانی برانڈ ہمدرڈ لیبارٹریز نے اپنی ‘ہیلتھ انڈیا ، ہمدرد انڈیا’ مہم کو بڑھاتے ہوئے ایک موبائل ہیلتھ وین لانچ کی ہے۔
اس کے تحت طبی مشاورت اور یونانی مصنوعات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ہمدرد موبائل ہیلتھ وین کو قومی دارالحکومت سے لانچ کیا گیا ہے اور خاص طور سے سردیوں کے موسم میں اس کے فوائد کو خوب سراہا گیا ہے۔ دہلی کے علاوہ یہ وین غازی آباد اور نوئیڈا سمیت بڑے شہروں میں جائے گی۔
ہمدرد لیبارٹریز (فارماسیوٹیکل یونٹ) کے صدر عبد المجید نے پیر کو بتایا کہ “ہمارے فلاح و بہبود کے مراکز تمام لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ہماری دوائیں

 

سستی اور قدرتی ہیں جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ ”
اس پہل پر ہمدرڈ لیبارٹریز (میڈیسن) کے چیف مارکیٹنگ آفیسر سمن ورما نے بتایا کہ “ان مشکل وقتوں میں یہ بہت ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اور مجموعی صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ صحت مند رہنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہماری ‘ہیلدی انڈیا ، ہمدرڈ انڈیا’ مہم اور موبائل وین اقدام بہت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ ہمیں نئی ​​دہلی میں لوگوں کی طرف سے بہترین رسپونس اور ان کی بھرپور شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اہداف والے شہروں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک صحیح اطلاعات مؤثر طریقے سے پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here