عازمین حج ۱۵ فروری تک جمع کریں ۸۱؍ہزار کی پیشگی رقم

0
108

لکھنؤ: مقدس حج کیلئے درخواست بھیجنےوالے سبھی عازمین حج ایڈوانس رقم کے طور پر ۱۵ فروری تک ۸۱ہزارروپئے جمع کریں۔ اس کے علاوہ پہلی قسط کے ایک لاکھ ۲۰ ہزارروپئے ۱۵ مارچ تک جمع کریں۔عازمین حج دونوں قسطیں ایک ساتھ بھی جمع کرسکتے ہیں۔

یہ اطلاع ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتانے دی۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج قسطیں جمع کرنے کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in سے سبز رنگ کی پے ان سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا بینک ریفرینس نمبر تحریر کرکے حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے اسٹیٹ بینک یا یونین بینک کے کھاتے کی کسی بھی شاخ میں جمع کرسکتےہیں۔

مذکورہ رقم حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی جمع کی جا سکتی ہے۔ ایسےعازمین حج جن کے کھاتے اسٹیٹ بینک یا یونین بینک میں ہیں وہ چیک کے ذریعہ حج کمیٹی کے کھاتو ںمیں رقم جمع کرسکتے ہیں۔

حج کمیٹی سکریٹری راہل گپتا نے بتایا کہ عازمین حج کو پیشگی رقم کی پے ان سلپ کے ساتھ حج درخواست فارم کی دستحظ شدہ نقل، اصل پاسپورٹ، ایک فوٹو، بینک کھاتے کی پاس بک، کینسلڈ چیک کی نقل، میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈاؤن لوڈ کرکے کسی رجسٹرڈ ایم بی بی ایس یا سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق کرا کر ۱۵ فروری تک ریاستی حج کمیٹی کے ودھان سبھا مارگ واقع دفتر میں جمع کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کا خاکہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ۱۵ فروری تک پیشگی رقم اور فارم جمع نہ کرنے کی صورت میںانتخاب منسوخ کر دیا جائےگا۔حج کی آخری قسط کااعلان ہوائی کرایہ اور دیگر مدوںمیں خرچ رقم کے تعین کے بعد کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here