گوٹریس کی کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے دنیا سے متحدہ ہونے کی اپیل

0
89

نیویارک:  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کو شکست دینے کیلئے متحد ہوں۔
گوٹریس نے پیر کو جاری کیے گئے نئے سال کے خطاب میں کہا ’’2020 آزمائشوں ، المیوں اور آنسوؤں کا سال رہا ہے۔ غربت ، عدم مساوات اور فاقہ کشی عروج پر ہے۔ نوکریاں ختم ہورہی ہیں اور قرضے بڑھ رہے ہیں۔ بچے جدوجہد کر رہے ہیں۔ گھروں میں تشدد بڑھ رہا ہے اور ہر طرف عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو ’اتحاد و یکجہتی‘ کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ امید کی کرنیں پوری دنیا میں پہنچ سکیں۔
سکریٹری جنرل نے کہا ’’2021 کے لئے اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور 2050 تک خالص صفر اخراج کے لئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ہے۔ ہر فرد ، حکومت ، شہر اور کاروبار بہتر مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ آئیے ہم مل کر زندگی گزاریں اور فطرت سے تال میل بنائے رکھیں ، ماحولیاتی بحران سے نمٹیں ، کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2021 کو ’ہیلنگ ائیر‘بنائیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے مطابق دنیا میں اب تک 17.74 لاکھ سے زیادہ مریض فوت اور 8.12 کروڑ سے زائد افراد وبائی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here