گوٹریس نے کورونا وبا کے دوران کثیرالجہتی کی اہمیت پر دیا زور

0
169

اقوام متحدہ، 25 اپریل ؛ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے جمعہ کو کورونا وبا کے دوران کثیرالجہتی کی اہمیت پر زور دیا ۔ہر سال 24 اپریل کو منایا جانے والا بین الاقوامی کثیرالجہتی دن پر ایک پیغام دیتے ہوئے مسٹر گوٹریس نے کہا کہ كووڈ -19 وبا ایک تکلیف دہ یاد ہے کہ دنیا کتنی گہرائی سے وابستہ ہے ۔”


انہوں نے کہا’’ وائرس کسی حدود میں نہیں بندھا ہے اور یہ ہم سب کے لئے ایک عالمی چیلنج ہے ۔اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک کنبے کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

مسٹر گوٹریس نے کہا’’ ہمیں اقتصادی اور سماجی تباہی سے بچنے کے لئے تمام کوششوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ ہمیں ان بے ضابطگیوں اور عدم مساوات کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جسے وائرس نے ہمارے سامنے لا کر رکھ دیا ہے اور ان میں تعلیم، طبی نظام، سوشل سکیورٹی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت شامل ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ كووڈ -19 دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے لیکن اس مسئلہ سے پہلے دنیا اور کئی تبدیلیوں سے گزر رہی تھی جس میں موسمیاتی تبدیلی ان سب سے اہم ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here