پلوامہ کے ترال میں گرینیڈ حملہ، کم سے کم آٹھ شہری زخمی

0
101

سری نگر:  جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہفتے کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ساشترا سیما بل (ایس ایس بی) کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ شہری زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترال کے بس اڈے میں ہفتے کی صبح جنگجوؤں نے وہاں تعینات ایس ایس بی کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو نشانے کو چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں آٹھ شہری گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں دو چھاپڑی فروش بھی شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here