اترپردیش حکومت کا اعلان : گیس سلینڈر دھماکے کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپئے کی مدد

0
1526

اترپردیش میں مئو کے ولید پوربازارمیں پیرکو گھریلوگیس سلینڈرمیں ہوئے دھماکے میں مارےگئے لوگوں کے گھروالوں کو اترپردیش حکومت اور پٹرولیم کمپنی سے مشترکہ طورپر 10لاکھ روپے کی مالی مدد مہیاکرائی جائےگی۔

اس حادثے میں 13لوگوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ 18دیگر شدید طورپر زخمی ہوئےتھے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گیان پرکاش تریپاٹھی نے منگل کو بتایا کہ مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کوریاست قدرتی آفات فنڈ سے چار لاکھ اور ہندوستانی پٹرولیم لیمیٹیڈ(ایچ پی سی ایل)چھ لاکھ روپے کی مدد دےگی۔

اس کے علاوہ دھماکے سے گرے ہوئے مکانوں کو پھر سے بنانے کےلئے 95100روپئے سے لےکر 2 لاکھ روپے تک دئے جائیں گے۔حادثے میں 40سے 60فیصد تک جھلسے لوگوں کو 59ہزار اور 60فیصد سے زیادہ جلے لوگوں کو 2 لاکھ روپے کی مدد دی جائےگی۔

جن لوگوں کو جزوی طورپر علاج کےلئے چھوڑ دیا گیا انہیں 4300روپے اور جن لوگوں کو ایک ہفتے کے اندراسپتال سے چھٹی دی گئی ہے انہیں 12700روپے ضابطوں کے مطابق دئے جائیں گے۔اس موقع پر پٹرولیم کمپنی ایچ پی سی ایل کے ریجنل مینیجربھی موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here