حکومت 25 برس کرے کورونا ٹیکہ کاری کی عمر : سونیا

0
151

نئی دہلی ، 17 اپریل : کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں، لہذا حکومت کو ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرنی چاہئے۔

محترمہ گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوکورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی عمر پر پھر سے غور کرنا چاہیے اور ذیابیطس اور گردوں کی جیسی مہلک بیماری سے متاثر 25 برس سے زیادہ کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں متعدد جگہوں سے ویکسین کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن حکومت نے ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ویکسین برآمد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں ، اور ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کورونا کی صورتحال پر انہیں کانگریس کے زیر کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی تھی اور وہاں کے مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے تھے ، لیکن حکومت نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

اسے بھی پڑھیں

ریاستیں کورونا کی جانچ،علاج اور ٹیکہ کاری میں تیزی لائیں : وزارت داخلہ

دہلی میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اختتام ہفتہ کرفیو نافذ رہے گا

کانگریسی حکومت نے آسام کو بم ، بندوق میں جھونک دیا تھا – مودی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here