عراق سفر کرنے والوں کیلئے حکومت ہندکی نظر ثانی مشاورت جاری

0
102

نئی دہلی، ہندوستان کی حکومت نے عراق کے دورے پر جانے والے ہندوستانی مسافروں کو پہلے کی مشاورت میں تھوڑی چھوٹ دیتے ہوئے نظر ثانی مشاورت جاری کیا ہے اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے پانچ صوبوں میں سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔


سرکاری اطلاعات کے مطابق عراق جانے والے ہندوستانی مسافروں کو نینوا (دارالحکومت موصل)، صلاح الدین (دارالحکومت تکریت)، دیالہ (دارالحکومت باكبہ)، انبار (دارالحکومت رمادی) اور کرکک کا دورہ نہ کرنے کی ایڈوائرزی جاری کی ہے۔ ان کے علاوہ ہندوستانی مسافر دیگر حصوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس کا سبب ان پانچ علاقوں میں غیر محفوظ سیکورٹی حالات ہیں۔


ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جو ہندوستانی شہری روزگار کی تلاش میں عراق جا رہے ہیں یا پہلے سے ان کے پاس کام کی اجازت اور مناسب ویزا ہے، وہ محفوظ علاقوں میں اپنے کام پر جا سکتے ہیں لیکن عراق کے دورے پر جانے سے پہلے ان کو بغداد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے یا اربیل میں قونصل جنرل سفارت خانے کو اس کی تفصیلات دینی ہوگی۔
یہ مشورہ بھی دیا گیاہے کہ جو ہندوستانی شہری مذہبی مقصد سے عراق کے دورے پر جانے کے خواہشمند ہیں اور ان کے پاس مناسب ویزا اور واپسی کے ٹکٹ ہیں، وہ نجف اور کربلا جیسے مقدس مقامات کے دورے پر جا سکتے ہیں لیکن انهیں پڑوسی ملک شام کے سفر سے بچنا چاہئے اور عراق سے شام سڑک سے بھی نہیں جانا چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here