کسانوں کے تئیں جوابدہ ہے حکومت :پرینکا

0
51

نئی دہلی:  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاہے کہ کسان نئے زراعتی قانون سے پیداہوئے بحران کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو اپنی جوابدہی پر کاربندرہتے ہوئے ان سے بات کرنی چاہئے ۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے کانگریس کےقیام کے 135سال مکمل ہونے پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہاکہ حکومت کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے ، انکی بات سننی چاہئے اور کسان مخالف تینوں قوانین واپس لینے چاہئیں ۔
کانگریس نے آج اپنے قیام کے 135سال مکمل ہونے پر یہاں ایک پروگرام کا انعقادکیا جس میں محترمہ پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کےکئی سرگردہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس دوران پرچم لہرایاگیااور سبھی رہنماؤں نے ملکر قومی ترانہ گایا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here