كورونا ٹیسٹنگ میں اضافے کی ان کی تجویز پر حکومت نہیں دی توجہ: سونیا

0
116

نئی دہلی، 23 اپریل ؛کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کورونا جانچ (ٹیسٹنگ) میں اضافہ کرنے کی ان کی تجویز پر توجہ نہ دینے پر اسے بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اس جانب حکومت سے توجہ دینے پر مسلسل زور دیا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں آج بہت کم ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔


محترمہ گاندھی نے جمعرات کو پارٹی کی اعلی پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے بار بار مسٹر مودی کو آگاہ کیا تھا کہ کوروناکو شکست دینے کے لئے ٹیسٹ، كوارٹین بڑھانے اور اس کے پھیلنے کی جڑ تک پہنچنے کا کوئی متبادل نہیں ہے لیکن حکومت نے بدقسمتی سے ان کی تجویز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے اس بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے لڑنے کی تیاریوں پر خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سہولت کے فقدان میں کوروناٹیسٹ بہت کم ہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہکاروں کے لئے کوروناسے بچاؤ کا وافر سامان دستیاب نہیں ہے۔ كوروناسے لڑنے والے بہادروں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے جو ذاتی حفاظت کا آلہ (پی پی ای) کٹ دستیاب کرائی جا رہی ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے اور معیار کے لحاظ سے بہت خراب ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here