ایران سے ہندوستانیوں کو واپس لائے حکومت :مولانا سیف عباس

0
205

لکھنؤ : دلدار علی غفران مآب فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا سیف عباس نقوی نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر ایران کے تہران یا کسی دیگر نزدیکی ایئرپورٹ تک خصوصی جہاز بھیج کر وہاں پھنسے ہندوستانی باشندوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا نے کورونا وائرس سے جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔

مولانا نے کہا کہ ایران کے مقدس شہر قم اور مشہد میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے رشتہ دار ایسے ماحول میں اپنے ملک واپس آنا چاہتے ہیں لیکن پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے واپس نہیں آ پا رہے ہیں۔

مولانا سیف عباس نے ایران کے تہران یا دیگر نزدیکی ایئرپورٹ تک خصوصی جہاز بھیج کر ہندوستانیوں کو وہاں سے واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایران واقع ہندوستانی سفارت خانے کو بھی اس سلسلے میں ہدایت دینے کا مطالبہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here